میرے والد رانا ثناء اﷲ کی انگلی پکڑ کر سیاست میں لائے تھے، میرے والد نے جو کچھ کہا میں ان کے ساتھ ہوں

وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 17 اگست 2015 22:05

خبرنمبر 305………… 17اگست2015ء…………Dاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ میرے والد رانا ثناء اﷲ کی انگلی پکڑ کر سیاست میں لائے تھے، میرے والد نے جو کچھ کہا میں ان کے ساتھ ہوں۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں 19لوگوں کو ٹارگٹ کیا گیا تھا، اس میں پولیس کے لوگ ملوث تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف زرعی یونیورسٹی گئے تو متاثرین نے ان سے انصاف کی اپیل کی، جس پر انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے سیاسی شخصیات کے ملوث ہونے کا کہا اور میرے والد چوہدری شیر علی نے پولیس کا بیان پیش کیا۔ عابد شیر علی نے کہا کہ میرے والد ہمیشہ دو سیٹوں پر رکن صوبائی اسمبلی بنتے تھے وہ 1992 میں رانا ثناء اﷲ کی انگلی پکڑ کر سیاست میں لائے، آج وہ میرے والد بارے ایسی باتیں کرتے ہیں، میں اپنے والد کے ساتھ کھڑا وہ، وہ جو بھی کہیں ٹھیک ہے