دہشتگردی کے خلاف آخری جنگ پنجاب میں ہو گی، دہشت گرد تنظیمیں دباؤ کے باعث اکٹھی ہو گئی ہیں، دہشت گردوں کا ہدف بڑی سیاسی شخصیات ہیں، حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف ایکشن سے کامیابی نہیں ملے گی، دہشتگردی ختم کرنے کی پالیسی سے کئی درجے آگے بڑھ کر کام کرنا ہو گا، مشاہد اﷲ کے بیان کو اچھالنے کی بجائے سیاسی عسکری قیادت مل بیٹھ کر مسئلہ حل کرے
سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل(ر) اطہر عباس نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 17 اگست 2015 22:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل(ر) اطہر عباس نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف آخری جنگ پنجاب میں ہو گی، دہشت گرد تنظیمیں دباؤ کے باعث اکٹھی ہو گئی ہیں، دہشت گردوں کا ہدف بڑی سیاسی شخصیات ہیں، حکومت کو دہشت گردوں کے خلاف ایکشن سے کامیابی نہیں ملے گی، انہیں دہشت گردی ختم کرنے کی پالیسی سے کئی درجے آگے بڑھ کر کام کرنا ہو گا، مشاہد اﷲ کے بیان کو اچھالنے کی بجائے سیاسی عسکری قیادت مل بیٹھ کرمسئلہ حل کرے۔
وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف فائنل جنگ پنجاب میں ہو گی، جس کے بعد دہشت گزدوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شجاع خانزادہ ہمارے استاد تھے، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ادا کیا۔(جاری ہے)
جنرل(ر) اطہر عباس نے کہا کہ دہشت گرد تنظمیں دباؤ کے باعث اب اکٹھی ہو رہی ہیں اور ان کا ہدف بڑی سیاسی شخصیات ہیں، شجاع خانزادہ جیسی شخصیت پنجاب حکومت کو ضرورت تھی، انہوں نے جو پالیسی واضح کی تھی اب انہیں اس پالیسی سے کئی درجے آگے بڑھ کرکام کرنا ہے، صرف ری ایکشن سے کامیابی نہیں ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ مشاہد اﷲ کے بیان پر سیاسی وعسکری قیادت کو مل بیٹھ کر حل نکالنا چاہیے، کیونکہ جن حالات کا سامنا ہے ان میں ایسی باتوں کو بڑھانے سے نقصان ہو گا، بہتر یہی ہے کہ انہیں بند کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.