توانائی کے شعبے کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل ملک میں مجموعی ترقی اور معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہے، اسحاق ڈار

ڈی پی سی ٹو کے تحت منصوبوں کا فروغ اور اس پروگرام کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت باعث اطمینان ہے، اجلاس سے خطاب وزارت پانی و بجلی کی جانب سے گردشی قرضوں سے متعلق منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی مذکورہ منصوبے اور ڈی پی سی سے متعلق دیگر معلومات حکومت پاکستان کی ویب سائٹ کیلئے عوام کیلئے جاری کی جائیں گی

پیر 17 اگست 2015 22:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل ملک میں مجموعی ترقی اور معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہے، ڈی پی سی ٹو کے تحت منصوبوں کا فروغ اور اس پروگرام کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت باعث اطمینان ہے ۔یہ بات انہوں نے ڈی پی سی ٹو پروگرام میں پیش رفت پر ہونیوالی پیشرفت کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

وزارت خزانہ سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت توانائی کے شعبے کی ترقی اور متعلقہ فنڈز کے ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور جاپان کے ادارے جائیکا کی جانب سے اجرا ء کے حوالے سے ڈویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ (ڈی پی سی ٹو) پروگرام پر ہونیوالی پیش رفت کاجائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل ملک میں مجموعی ترقی اور معیشت کے استحکام کیلئے ضروری ہے ۔

وزیر خزانہ نے ڈی پی سی ٹو کے تحت منصوبوں اور اس پروگرام کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو وزارت پانی و بجلی کی جانب سے گردشی قرضوں سے متعلق منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ مذکورہ منصوبے اور ڈی پی سی سے متعلق دیگر معلومات حکومت پاکستان کی ویب سائٹ کیلئے عوام کیلئے جاری کی جائیں گی۔ وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :