رینجرز کا فائرنگ واقعہ میں جاں بحق نوجوان ریحان کے قاتلوں کی نشاندہی کرنے والے کیلئے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان

پیر 17 اگست 2015 22:23

رینجرز کا فائرنگ واقعہ میں جاں بحق نوجوان ریحان کے قاتلوں کی نشاندہی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) ڈی جی رینجرز نے گزشتہ روز فائرنگ واقعہ میں قتل ہونے والے نوجوان ریحان کے قاتلوں کی نشاندہی کرنے والے کیلئے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افراد نے ہوٹل پر فائرنگ کر کے نوجوان شہری ریحان کو قتل کر دیا تھا، اس کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ڈی جی رینجرز نے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہری جرائم پیشہ افراد سے متعلق1101 پر اطلاع دیں

متعلقہ عنوان :