کورال میں بینک ڈکیتی کی واردات، مسلح ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

پیر 17 اگست 2015 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) کورال کے علاقے میں بینک ڈکیتی کی واردات، چار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے لوٹ کر فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال کے نواحی علاقے ترامڑی چوک میں میزان بینک میں چار مسلح ڈاکوؤں نے سب بینک کے عملہ کو یرغمان بناتے ہوئے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو افغانی ہیں یا پشتون کیونکہ وہ آپس میں پشتو زبان میں گفتگو کر رہے تھے، دن دیہاڑے ڈاکو بینک سے لوٹ مار کر کے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔