ریحام خان نے ڈان نیوز پر اپنا پروگرام ختم کرنے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 17 اگست 2015 22:30

ریحام خان نے ڈان نیوز پر اپنا پروگرام ختم کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) ریحام خان نے ڈان نیوز پر اپنا پروگرام ختم کرنے کا اعلان کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے ڈان نیوز پر اپنے پروگرام ریحام خان شو کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرر پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ معروف اداکارہ مائرہ خان کے ساتھ انٹرویو ان کے شو کی آخری قسط تھی۔ وہ فی الحال اپنی پشتو فلم پر توجہ دینا چاہتی ہیں لہذا وہ ٹی وی پر میزبانی کے کام سے کچھ عرصے کیلئے بریک لے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :