آسٹریلیا میں آسمان سے گرنے والی عجیب و غریب چیز نے لوگوں میں کھلبلی مچا دی

muhammad ali محمد علی منگل 18 اگست 2015 00:09

آسٹریلیا میں آسمان سے گرنے والی عجیب و غریب چیز نے لوگوں میں کھلبلی ..
میلبرن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) آسٹریلیا میں آسمان سے گرنے والی عجیب و غریب چیز نے لوگوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے علاقے وکٹوریا کے ایک گاوَں میں آسمان سے گرنے والی عجیب و غریب چیز نے زمین میں 6 میٹر گہرا گھڑہ ڈال دیا۔

(جاری ہے)

اس واقعے نے علاقے کے لوگوں میں کھلبلی مچا دی اور ہرکوئی اس حقیقت جاننے کی کوشش کرنے لگا۔ اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ آسمان سے گرنے والی اس چیز کی حقیقت سامنے آگئی۔ آسمان سے گرنے والی یہ چیز ایک کمپنی کی جانب سے پیراشوٹ کے ذریعے آسمان سے زمین پر گرائی گئی تھی تاہم پیراشوٹ صحیح سے نہ کھل پانے کے باعث زمین پر دھماکے سے آگرا اور 6 میٹر گہرا گھڑہ ڈال دیا۔

متعلقہ عنوان :