اچھے یا برے طالبان، اچھی یا بری دہشتگردی اب نہیں چلے گی،دہشتگردی کی گولیوں سے ہماری معصوم لو گ مارے جاچکے ہیں،سب کو طے کرنا پڑے گا کہ دہشتگرد ی کیخلاف کام کرنا ہے،پڑوسی ملکوں سے مسئلوں کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے ،افغانستان کے زخموں پر مرہم لگانے کا کام بھارت کرتا آیا ہے ،عرب امارات کے امیر نے دہشتگردی کے خلاف بھارتی موقف کی حمایت کی ہے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی کی مستقل رکنیت کی حمایت کرنے پر متحدہ عرب امارات کا شکر گزار ہوں ،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 50 ہزار تارکین وطن سے خطاب

منگل 18 اگست 2015 00:10

اچھے یا برے طالبان، اچھی یا بری دہشتگردی اب نہیں چلے گی،دہشتگردی کی ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 اگست۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اچھے یا برے طالبان، اچھی یا بری دہشتگردی اب نہیں چلے گی،دہشتگردی کی گولیوں سے ہماری معصوم لو گ مارے جاچکے ہیں،سب کو طے کرنا پڑے گا کہ دہشتگرد ی کیخلاف کام کرنا ہے،پڑوسی ملکوں سے مسئلوں کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے ۔افغانستان کے زخموں پر مرہم لگانے کا کام بھارت کرتا آیا ہے ،عرب امارات کے امیر نے دہشتگردی کے خلاف بھارتی موقف کی حمایت کی ہے۔

پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب کے دور وزہ دورے کے موقع پر دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 50ہزار بھارتی تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہاکہ میں یہاں آنے والے اپنے ملک کے ہر شہری کو سلام پیش کرتا ہوں ،آپ وہ لوگ ہیں جو بہت زیادہ محنت کرتے ہیں اور یہاں کئی سالوں سے کام کررہے ہیں اور بھارت کا نام روشن کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ میں بھارت کے یوم آزادی پر آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

میں یہاں ایک منی انڈیا دیکھ رہا ہوں ۔میں نے کبھی نہیں سوچا تھاکہ میں وزیراعظم کے طور پر یہاں کبھی آؤں گا۔نریندر مودی نے کہاکہ دہشتگردی کے کھیل کھیلے جارہے ہیں جس میں معصوم شہری مارے جاتے ہیں۔وہ کشیدگی کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔عرب امارات کے امیر نے دہشتگردی کے خلاف بھارتی موقف کی حمایت کی ہے ،اچھے یا برے طالبان اچھی یا بری دہشتگردی اب نہیں چلے گی ،سب کو طے کرنا پڑے گا کہ دہشتگرد ی کیخلاف کام کرنا ہے ۔

انھوں نیکہاکہ پڑوسی ملکوں سے مسئلوں کا حل بات چیت سے ہی نکلتا ہے ۔افغانستان کے زخموں پر مرہم لگانے کا کام بھارت کرتا آیا ہے ۔بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ بیان جاری ہونے پر بہت خوش ہوں آپ بھی یہ سن کر بہت خوش ہونگے کہ متحدہ عرب امارات نے بھارت میں 4.5 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔

میں متحدہ عرب امارات کی اعلی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارتی کی مستقل رکنیت کی حمایت کی ۔مودی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات اور بھارت نے مشترکہ بیان میں دہشتگردی کیخلاف ایک واضح بیان جاری کیا ہے ۔یہ بہت ضروری ہے ، سمجھنے والے سمجھ جائیں گئے ،دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے آپ کو ہمیں واضح اشارے دینے ہونگے ۔انھوں نے کہاکہ دہشتگروں کی گولیوں سے ہمارے معصوم لوگ مارے جاچکے ہیں۔جب میں دہشتگردی کے بارے میں دوسرے لیڈروں سے بات کرتا ہوں تو کہا جاتا ہے کہ یہ آپ کے امن وامان کا مسئلہ ہے ۔اب انھیں سمجھ لینا چاہیے کہ دہشتگردی کی کوئی سرحدیں نہیں ہوتی ۔