انٹرنیٹ پر حدیقہ کیانی کے ساتھ پھیلائی جانے والی تصاویر جعلی اور سازش ہیں: جنید جمشید

muhammad ali محمد علی منگل 18 اگست 2015 00:17

انٹرنیٹ پر حدیقہ کیانی کے ساتھ پھیلائی جانے والی تصاویر جعلی اور سازش ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 اگست 2015 ء) جنید جمشید کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر ان کی حدیقہ کیانی کے ساتھ پھیلائی جانے والی تصاویر جعلی اور سازش ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی سکالر جنید جمشید نے انٹرنیٹ پر حدیقہ کیانی کے ساتھ پھیلائی جانے والی تصاویر کے حوالے سے پہلی مرتبہ ردعمل دیا ہے۔ جنید جمشید کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی تصاویر جعلی ہیں، یہ ان کیخلاف سازش ہے۔ یہ تصاویر ایک کمپیوٹر سافٹ وئیر فوٹو شاپ کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔ اس سازش کے مرکزی کردار کا پتا لگا لیا گیا ہے اور اس حوالے سے تمام تفصیلات جلد منظر عام پر لے آئی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :