Live Updates

اسلام آباد : میں نے عمران خان کو نظریے کے لیے زندگی وقف کرتے دیکھا ہے ، خان صاحب کو ہمیشہ سپورٹ کرتی رہوں گی، اہلیہ کپتان ریحام خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اگست 2015 10:48

اسلام آباد : میں نے عمران خان کو نظریے کے لیے زندگی وقف کرتے دیکھا ہے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کے ٹویٹر پر پیغام کے بعد جوابی پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے پاکستان کے لیے زندگی وقف کی .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں خان صاحب کی حمایت کرتی ہوں، خان صاحب نے ایک سیاسی جماعت کے ذریعے قوم کی خدمت کر رہے ہیں ، میں نے خان صاحب کو قوم کے مستقبل کے لیے کئی گھنٹوں کام کرتے دیکھا اسی لیے میں اپنے شوہر کی حمایت جاری رکھوں گی انہوں نے مزید کہا کہ خوشحال پاکستان میرا اور خان کا مقصد ہے میں نے پی ٹی آئی کے کاز کو سپورٹ کیا ہے اور خان صاحب نے بھی اپنی زندگی اسی نظریے کے لیے وقف کی ہے.

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل سماجی رابطے کی ایک ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ این اے 19 ہری پور میں پی ٹی آئی کو شکست کے بعد ریحام خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لہٰذا ریحام خان اب پی ٹی آئی کی کسی تقریب میں بھی شرکت نہیں کریں گی.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات