اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی قطر کے چیف آف سٹاف سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اگست 2015 11:05

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف سے قطر کے چیف آف سٹاف میجر جنرل غنیم بن شاہین نے ملاقات کی.ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .

(جاری ہے)

وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ قطر خطے کا ایک اہم ملک ہے اور پاکستان کے قطر کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں. پاکستان اور قطر کے مابین صنعت اور دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں تاہم آنے والے وقت میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بہتر اور مستحکم ہوں گے.