ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ ، جیرسی جانووکس نے گیل مونفلس کو مات دیدی

منگل 18 اگست 2015 12:38

ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ ، جیرسی جانووکس نے گیل مونفلس کو مات دیدی

اوہائیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اگست۔2015ء) امریکہ میں جاری اے ٹی پی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں پولینڈ کے جیرسی جانووکس نے فرانسیسی حریف گیل مونفلس کو شکست دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

اوہائو میں جاری اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں پولینڈ کے ٹاپ سیڈ ڈ پلیئر جیرسی جانووکس نے عالمی نمبر چودہ فرانسیسی کھلاڑی گیل مونفلس کو شکست دے دی ۔ ایونٹ کے اس میچ میں کانٹے دار مقابلہ ہوا ، دونوں کھلاڑیوں نے جیت کیلئے خوب جان لگائی مگر فتح جیرسی جانووکس کے حصے میں آئی ، انھوں نے سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 5-7 سے فتح سمیٹی ۔