کینیڈین کمپنی کا " خلا ئی لفٹ" بنانے کا اعلان

منگل 18 اگست 2015 12:39

کینیڈین کمپنی کا " خلا ئی لفٹ" بنانے کا اعلان

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)اب خلائی سفر کے لیے کسی راکٹ بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی ،زمین سے خلا میں جانے کا سفر کوئی سستا نہیں،ہر سفر کے دوران لاکھوں ڈالر مالیت کا فیول جلانا پڑتا ہے اور خطرات الگ ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ یہ راکٹ ماحولیات کو بھی بری طرح متاثر کرتے ہیں،اب کینیڈا کی ایک کمپنی نے ایک ایسی "لفٹ" بنانے کا اعلان کیا ہے ، جو نہ صرف خلائی سفر کے خطرات کو کم کرے گی بلکہ اس سے 30 فیصد توانائی کی بچت بھی ہوگی۔

ٹوتھ ایکس ٹیکنالوجی نامی کمپنی ، 20 کلومیٹر بلند ٹاور تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، جس کے اندر "ایک لفٹ" ہوگی جو برقی توانائی سے چلتے ہوئے خلانوردوں کو ٹاور کی چھت تک لے جائے گی اور پھر چھت پر موجود "اسپیس شپ" خلابازوں کو با آسانی خلا میں جاسکے گی۔اسپیس شپ ری فیولنگ کی غرض دوبارہ ٹاور پر بھی آسکے گی۔