وزیر اعظم نے پا ک بھا رت سلا متی مشیرو ں کے مذاکرا تی ایجنڈے کی منظوری دے دی
منگل 18 اگست 2015 12:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف نے آ ئندہ ہفتہ نئی دہلی میں پاکستان اور انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیروں کی شیڈول ملاقات کے ایجنڈے کی منظوری دے دی، ذرائع کے مطا بق منظوری داخلی اور خارجہ پالیسیوں سے نمٹنے والے کابینہ کے اہم ارکان کے ایک ملاقات میں دی گئی ۔وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر اعظم کے معاون برائے امور خارجہ طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے شرکت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس داخلی سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کے امور کا ملاپ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں سرتاج عزیز نے انڈیا سے مذاکرات کیلئے وزارت امور خارجہ کی تیار کردہ پریزنٹیشن پیش کی۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اب اسے نئی دہلی بھیجا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اجلاس میں افغانستان کے اندر دہشت گردی میں پاکستان کے مبینہ کردار کے حوالے سے صدر اشرف غنی سمیت دوسرے افغان حکام کے حالیہ تلخ بیانات پر بھی غور کیا گیا۔
’افغانستان کے خدشات ختم کرنے اور اس طرح کے بیانات سے نمٹنے کیلئے ایک حکمت عملی تربیت دی گئی ہے‘۔’اس کے علاوہ شرکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم کے آئندہ دورہ امریکا پر بھی غور کیا ۔سرتاج عزیز نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں کو بتایا تھا کہ پاکستان ایک تصدیقی خط کے ساتھ انڈیا کو مذکرات کا ایجنڈا ارسال کرے گا تاکہ بات چیت کے دوران کوئی غلط فہمی یا ابہام نہ رہے۔انڈیا نے رواں مہینے کے آغاز میں سرتاج عزیز کو نئی دہلی میں 24-23 اگست ایک ملاقات کیلئے مدعو کیا تھا۔وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی نے گزشتہ مہینے روس میں مذاکرات کے دوران دہشت گردی سے متعلق معاملات پر غور کیلئے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات پر اتفاق کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.