قومی ویمن کبڈی ٹیم کی کھلاڑی کو نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کرلی ،لڑکی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

منگل 18 اگست 2015 12:51

قومی ویمن کبڈی ٹیم کی کھلاڑی کو نوجوان نے گولی مار کر خودکشی کرلی ،لڑکی ..

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اگست۔2015ء) قومی کبڈی ٹیم کی کھلاڑی صبا سلطانہ کو عمران نامی نوجوان نے گولی مار کر خو بھی خودکشی کر لی ہے جبکہ صبا کی حالت تشویشناک ہے ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے اویس کالونی میں عمران اور قومی ویمن کبڈی ٹیم کی کھلاڑی صبا سلطانہ کے درمیان لیپ ٹاپ کر تلخ کلامی ہوئی جس پر عمران نے غصے میں آکر پستول نکالا اور صبا کو گولی مارنے کے بعد اپنی کن پٹی پر پستول رکھ کر گولی چلا دی جس کے باعث عمران موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ صبا سلطانہ کو تشویشنا ک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں آپریشن تھیٹر میں انکا آپریشن جاری ہے اور ڈاکٹرز انکی زندگی بچانے کیلئے پوری کوشش کر رہے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغازکر دیا ہے ، پولیس کے مطابق انکی تفتیش کرنے کے بعد ہی واضح ہو گا کہ اصل معاملہ کیا تھا ۔