ایشز کے خلاف ٹیسٹ میں ٹیسٹ کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کر لونگا،سٹیون سمتھ

منگل 18 اگست 2015 13:07

ایشز کے خلاف ٹیسٹ میں ٹیسٹ کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کر لونگا،سٹیون ..

لندن۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) آسٹریلوی ٹیم کے مستند بلے باز سٹیون سمتھ کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 3 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 48 رنز درکار ہیں، سٹیون سمتھ نے کہا ہے کہ وہ ایشز سیریز میں انگلینڈ کے خلاف شیڈول پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔

(جاری ہے)

سمتھ نے 2010ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور اس وقت ان کا شمار دنیائے کرکٹ کے منجھے ہوئے بلے بازوں میں ہوتا ہے، انہوں نے 32 میچز کھیل کر 2952 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں تین ہزار رنز کے ہندسے تک پہنچنے کیلئے مزید 48 رنز کی ضرورت ہے۔ سمتھ نے اب تک 10 سنچریاں اور بارہ نصف سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔