شر مناک شکست کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی مستقبل میں ڈی آرایس کی شمولیت کے حامی

منگل 18 اگست 2015 13:20

شر مناک شکست کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی مستقبل میں ڈی آرایس کی ..

کو لمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سری لنکا سے عبرتناک شکست کے بعد ڈی آرایس کے حمایت کردی۔ انہوں نے کہاکہ جاری سیریز میں امپائرریویوسسٹم شامل نہیں،اس لئے ابھی یہ بحث لاحاصل ہے۔ سیریز کے بعد ڈی آرایس کی شمولیت پرمشاورت کی جائے گی۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی مخالفت کے باعث تمام انٹرنیشنل میچوں میں ڈیسیشن ریویوسسٹم نافذ نہیں ہوسکا۔

سری لنکا سے یوم آزادی کے موقع پر عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ہٹ دھرمی کے خاتمے کاامکان ہے۔ ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے بھی ڈی آرایس کے حمایت کردی۔ بھارتی ٹیسٹ کپتان نے گذشتہ ماہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ کے بعد بھی ڈی آرایس کی مخالفت پرنظرثانی کیلئے مشاورت کی بات کی تھی،لیکن ان کی بات کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے والے ایم ایس دھونی کی مخالفت سے تعبیر کیاگیا۔

(جاری ہے)

گال ٹیسٹ میں امپائرز کے بعض فیصلوں کے باعث بھارتی ٹیم اننگ کی فتح کے بجائے تریسٹھ رنزکی شکست سے دوچار ہوئی۔ ویرات کوہلی نے کہاکہ رواں سیریز میں ڈی آرایس شامل نہیں ہے،اس لئے اس مرحلے پریہ بحث لاحاصل ہے۔ جہاں تک شکست کا تعلق ہے،اس کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ایک سوچھہتر رنز کا ہدف مشکل نہیں تھا، بیٹنگ لائن فلاپ ہونے کی وجہ سے شکست سے دوچارہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میرا پانچ بولرز شامل کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے، بولرز نے بیس وکٹیں حاصل کرلیں۔ سیریز کے خاتمے کے بعد ڈی آرایس کی اہمیت اوراسے موثرطور پر استعمال کرنے کے بارے میں بورڈ اور تمام متعلقہ افراد سے مشاورت کی جائے گی۔