جرمن کشتی راں کا گم شدہ اولمپک گولڈ میڈل 68برس بعد مل گیا

منگل 18 اگست 2015 13:20

جرمن کشتی راں کا گم شدہ اولمپک گولڈ میڈل 68برس بعد مل گیا

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) جرمن کشتی راں کا گم شدہ اولمپک گولڈ میڈل برلن کے ایک ڈے کیئر سنٹر سے مل گیا۔ آنجہانی ہارسٹ ہائیک نے یہ میڈل انیس سو بتیس کے لاس اینجلس اولمپکس میں جیتا تھا۔تفصیلات کے مطابق ہارسٹ اور اہل خانہ کا خیال تھا کہ ان کا انمول طلائی تمغہ ہمیشہ کے لیے کھو چکا لیکن مشرقی برلن کے ایک ڈے کیئر سنٹر کی بحالی کے دوران یہ میڈل اچانک مزدوروں کے ہاتھ لگ گیا جسے انہوں نے شہر کے میئر مائیکل گربرٹ کے حوالے کر دیا۔

جس ڈے کیئر سنٹر سے میڈل ملا ہے یہ ہارسٹ کے آبائی گھر میں قائم ہے جسے انہوں نے انیس سو سینتالیس میں اس وقت چھوڑ دیا تھا جب انہیں روسی فوج میں شمولیت سے انکار پر گرفتار کیا گیا۔انیس سو انہتر میں انتقال سے قبل ہارسٹ یہی سمجھتے رہے کہ میڈل فرار کے دوران کہیں کھو گیا ہو گا۔

(جاری ہے)

میئر مائیکل گربرٹ نے بازیاب ہونے والا میڈل جب ہارسٹ کی چھہتر سالہ صاحبزادی کیرن ا?ئزرمین کو دکھایا تو وہ بہت خوش ہوئیں تاہم اس بات پر دکھ کا اظہار بھی کیا کہ یہ ان کے والد کی زندگی میں نہ مل سکا۔

ہارسٹ کا گھر اگرچہ ڈے کیئر میں تبدیل ہو چکا ہے تاہم اس کی دیواروں پر آج بھی ہارسٹ کی کشتی رانی کرتے اور پوڈیم پر انعام وصول کرتے ہوئے تصاویر آویزاں ہیں۔ایسی ہی تصاویر اس روئنگ کلب میں بھی دیکھی جا سکتی ہیں جہاں سے ہارسٹ نے کشتی رانی سیکھی اور اولمپک چیمپئن بنے۔

متعلقہ عنوان :