کراچی : رشید گوڈیل کو ایمرجنسی سے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 18 اگست 2015 13:31

کراچی : رشید گوڈیل کو ایمرجنسی سے آئی سی یو  میں منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کو فائرنگ کے بعد شدید زخمی حالت میں لیاقت نیشنل اسپتال منتقل کیا گیا.

(جاری ہے)

اسپتال کے ترجمان کے مطابق رشید گوڈیل کو سر ، سینے، جبڑے اور گردن میں 5 سے 6 گولیاں لگی ہیں جبکہ اسپتال میں موجود ماہر ڈاکٹرز رشید گوڈیل کی جان بچانے کے لیے ہمہ تن کوششیں کر رہے ہیں. اسپتال کے انچارج کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کا کافی خون بہہ چکا ہے رشید گوڈیل کو آپریشن تھیٹر سے سرجیکل آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں انہیں مصنوعی سانس دیا جا رہا ہے. کچھ دیر بعد ڈاکٹرز رشید گوڈیل کا آپریشن بھی شروع کر دیں گے. تاہم اسپتال ذرائع کے مطابق رشید گوڈیل کو لگنے والی گولیاں تاحال نہیں نکالی جا سکیں.

متعلقہ عنوان :