سابق چیئرمین پیمرا کیس ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا

منگل 18 اگست 2015 14:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کیخلاف ایف آئی اے کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آر کو خارج کرنے کیلئے دائر کیس میں ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار کے وکیل وسیم سجاد نے عدالت میں پیش ہوکر ان کاموقف اختیار کیا کہ حکومت عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کررہی ہے اور میرے موکل کو مسلسل ہراساں کررہی ہے ۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ بدنیتی پر مبنی ایف آئی اے کی جانب سے دائر کی گئی ایف آئی آر کو خارج کرنے کا حکم جاری کرے ۔ بعد ازاں ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرتے ہوئے سماعت پچیس اگست تک ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے چوہدری رشید احمد کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کروائی تھی ۔

متعلقہ عنوان :