پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ویرات کوہلی

منگل 18 اگست 2015 14:13

پہلے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، ویرات کوہلی

کولمبو ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ سری لنکا کے ہاتھوں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم دوسرے میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کرینگے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے آئی لینڈرز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم دوسرے میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے خلاف شاندار کم بیک کریگی اور سیریز 1-1 سے برابر کر دے گی۔ ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ آئی لینڈرز کے خلاف دوسرے میچ میں مربوط حکمت کے تحت جیت کے لیے میدان میں اتاریں گے