آسٹریلیوی اوپنر کرس روجرز نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 18 اگست 2015 14:36

آسٹریلیوی اوپنر کرس روجرز نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اگست۔2015ء) تجربہ کار آسٹریلیوی اوپنر کرس روجرز نے انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق 37سالہ تجر بہ کار اوپنر کرس روجرز نے کوچ ڈیرن لیمن، کپتان مائیکل کلارک اور ساتھی کھلاڑیوں کو باضابطہ طریقے سے آگا ہ کر دیا ہے کہ 20اگست سے اوول میں شروع ہونے والا ایشز سیریز کا 5واں اور آخری ٹیسٹ ان کے انٹر نیشنل کیریئرکا آخری میچ ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کرس روجرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے آسٹریلیا کے جانب سے جتنی بھی کرکٹ کھیلی وہ اس سے مکمل طریقے سے لطف اندوز ہوئے لیکن ہر شے کی طرح ان کا کرکٹ کیریئر بھی ایک روز ختم ہونا تھا اور انکے خیا ل میں یہ صحیح وقت تھا۔ تجر بہ کار کینگرو اوپنر نے 2008ء میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہیں اس وقت محض 1ٹیسٹ ہی کھیلنے کا موقع ملا تھا تاہم 2013ء کی ایشز سیریز میں آسٹریلین سلیکٹرز نے ایک با ر پھر روجرز کو ٹیم میں شامل کیا جس کے بعد سے وہ ٹیم کے کامیاب ترین بلے باز رہے۔ روجرز نے 1998ء میں اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز کیا، وہ اب تک 296فرسٹ کلاس میچز میں 49.83کی اوسط سے 24417رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 73سنچریاں اور 116نصف سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :