” کوئین “ سے بے حد پذیرائی ملی ، وکاس بہل

منگل 18 اگست 2015 14:54

” کوئین “ سے بے حد پذیرائی ملی ، وکاس بہل

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) بالی وڈ ہدایتکار وکاس بہل نے کہا ہے کہ مجھے اپنی فلم ” کوئین“ سے بے حد پزیرائی ملی ہے جس کے بعد میں اب مکمل طور پر ہر طرح کی فکر سے آزاد ہوں اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال فلم ” کوئین“ کی کامیابی کے باعث مجھے بہت زیادہ سراہایا گیا جس کی مجھے بہت خوشی ہے انہوں نے کہا کہ اب وہ اس وقت مکمل طور پر اپنے آپ کو آزاد محسوس کر رہے ہیں اور اپنے آپ لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔