لاس اینجلس میں بھارتی یوم آزادی کی تقریب، اداکارہ روینہ ٹنڈن کے ساتھ منتظمین کی بد تمیزی

منگل 18 اگست 2015 15:00

لاس اینجلس میں بھارتی یوم آزادی کی تقریب، اداکارہ روینہ ٹنڈن کے ساتھ ..

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن جو آجکل امریکی شہر لاس اینجلس میں مقیم ہیں، نے 15اگست کو بھارتی یوم آزادی کی خوشی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی۔انکی طرف سے تقریب کے منتظمین پر الزام عائد کیاگیا ہے کہ انھوں نے اداکارہ کے ساتھ تقریب میں نا روا سلوک کا مظاہرہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

40 سالہ اداکارہ نے اس واقعے سے متعلق سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر متعدد ٹویٹس بھی کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے باعث منتظمین نے انھیں اپنے بچے تقریب میں ساتھ لے جانے سے منع کیا تھا۔اداکارہ نے اپنی ٹویٹس میں کہا ہے کہ ایک نشے میں دھت شخص نے انھیں تقریب میں شرکت سے منع کیا تھا۔انکا کہنا تھاکہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے دو دن سے لاس اینجلس میں جاری تقریبات کا اختتام انتے نا خوش گوار ماحول میں ہوا ہے

متعلقہ عنوان :