شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں زخمی

منگل 18 اگست 2015 15:05

شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں زخمی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنی آئندہ آنے والی فلم ’فین‘کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کے بارے میں ٹویٹ کیا ہے جو کہ ممکنہ طور پر آنے والی فلم فین کی شوٹنگ تھی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی نامور اداکار مئی کے مہینے میں فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اوراس کا اعلان بھی انہوں نے ٹویٹرپرکیا تھا۔

شاہ رخ خان نے اپنے حالیہ ٹویٹر پیغام میں اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ طویل اورمشکل شوٹس میں مصروف ہیں۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان ان دنوں اپنے آنے والی فلم فین کی شوٹنگ میں مشغول ہیں جو کہ 15 اپریل، 2016 میں ریلیز ہوگی۔ شاہ رخ خان اس فلم میں بیک وقت سپر سٹار اور اپنے ’فین‘ کا کردار نبھا رہے ہیں۔