فلمی دنیا کی وہ بیگمات جنہوں نے اپنے شوہروں کی بے وفائی کو قبول کرلیا

منگل 18 اگست 2015 15:05

فلمی دنیا کی وہ بیگمات جنہوں نے اپنے شوہروں کی بے وفائی کو قبول کرلیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)فلمی دنیا بھی بڑی عجیب ہے اور اس میں ہر طرح کے حالات دیکھنے کوملتے ہیں۔آئیے آپ کو چند ایسی بیگمات کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے اپنے شوہروں کی بے وفائی کو قبول کرلیا۔ایک وقت تھا کہ امیتابھ بچن اور ریکھا کے تعلق کے چرچے زبان زد وعام تھے لیکن جیا بچن نے امیتابھ بچن کی بے وفائی کوقبول کیا۔

فلم سلسلہ، جس میں امیتابھ اور ریکھا ایک ساتھ آئے تھے،کے دور میں بھی یہ بات دیکھنے کو ملی اور کافی سرگوشیاں ہوئیں کہ دونوں کے تعلقات ہیں لیکن جیابچن خاموش رہیں اور آج یہ بات ماضی کاحصہ بن چکی ہے۔اجے دیوگن آج کل کنگنا رنات کے ساتھ ہیں۔جس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ اجے کی ایک فلم کے ڈائریکٹر ودیا بالن کو فلم میں لینا چاہتے تھے لیکن اجے دیوگن نے ڈائریکٹر کو کنگنا کو سائن کرنے پر قائل کیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد فلمی حلقوں میں ان کے تعلق کی باتیں عام ہوگئیں لیکن کاجل کی جانب سے کوئی بات سننے کو نہیں ملی۔ادیتا پنچولی کی بیوی نے کمال صبر کے ساتھ اپنی شوہر کے افیئر کو برداشت کیا۔اس کا کہنا ہے کہ ادیتا پنچولی اس کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے تم سے پیار ہے لیکن مجھ سے یہ غلطی ہوگئی ہے۔ذرینہ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کی غلطی کو معاف کردیا۔

راج ببر کی بیوی نادرہ نے بھی دل پر پتھر رکھ کر اپنے شوہر کی بے وفائی برداشت کی۔کہا جاتا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو سمیتا پاٹیل سے شادی کرنے کی وجہ سے چھوڑ دیا تھا لیکن سمیتا کی وفات کے بعد ان کا رشتہ دوبارہ شروع ہوگیا۔نادرہ کا کہنا تھا کہ راج ببر ان کی زندگی سے نکل گئے اور ان کے پاس صبر کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا اور پھر ایک بار قسمت نے پلٹا کھایا اور راج دوبارہ اپنے گھر لوٹ آئے۔