ڈر ہے کہ کہیں شہرت میں میرے اندر کا اداکار گم نہ ہو جائے‘ نواز الدین صدیقی

منگل 18 اگست 2015 15:07

ڈر ہے کہ کہیں شہرت میں میرے اندر کا اداکار گم نہ ہو جائے‘ نواز الدین ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) فلم بجرنگی بھائی جان سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے مسلمان اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ اس بات سے بہت ڈرتے ہیں کہ کہیں شہرت ان کے اندر کے اداکار کو گم نہ کر دے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ میں شہرت کے اس مقام تک پہنچ جاؤں گا جہاں میں آج کھڑا ہوں۔ تاہم میں یہ نہیں چاہتا کہ میری شہرت کا اثر میری اداکاری پر ہو اور میں اداکاری کو ہی بھول جاؤں۔

(جاری ہے)

صدیقی نے مزید کہا کہ مجھے لوگوں کی طرف سے ملنے والی حوصلہ افزائی سے خوشی ضرور ہوتی ہے تاہم میں اپنے اندر کے اداکار کو اس شہرت میں مارنا نہیں چاہتا۔ میری اداکاری ہی میرے لئے سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ شہرت حاصل کرنے کے بعد انسان مزید دباؤ کا شکار ہو جاتا ہے کیونکہ لوگ آپ سے اور زیادہ امیدیں وابستہ کر لیتے ہیں۔ صدیقی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی میرے بارے میں عام رائے ہے کہ میں پیدائشی اداکار ہوں تاہم اس بات کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا کہ میں نے خود کو اس مقام تک لانے کے لئے ان تھک محنت کی ہے۔