این بی پی خیبر پختونخوارینکنگ بیڈمنٹن چمپئن شپ 21 اگست سے شروع ہوگی

منگل 18 اگست 2015 16:33

این بی پی خیبر پختونخوارینکنگ بیڈمنٹن چمپئن شپ 21 اگست سے شروع ہوگی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) چوتھی نیشنل بنک خیبر پختونخوارینکنگ بیڈمنٹن چمپئن شپ 21سے24اگست تک کھیلی جائے گی ،جسمیں صوبے کی تمام اضلاع سے میل اینڈ فیمیل ٹیمیں حصہ لیں گی ۔چمپئن شپ کا فتتاح نیشنل بنک کے ریجنل چیف اطلس خان کرینگے ۔چیمپئن شپ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کردی گئیں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارخیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حاجی امجد خان اور پشاور ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر میاں صداقت شاہ نے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں چیمپئن شپ کے حوالے سے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں 21 سے 24 اگست تکمنعقد ہوگا جس میں نوشہرہ، مردان ، صوابی ، ملاکنڈ ، بونیر ، دیر اپر ، دیر لوئر،سوات، ڈی آئی خان، کوہاٹ،بنوں ، لکی مروت، کرک،ٹانک،ایبٹ آباد، ہری پور ، اور پشاور ڈسٹرکٹ کی میل اینڈ فمیل کھلاڑی چھ مختلف کیٹگریزمین سنگل ، مینز ڈبل ، فمیل سنگل ، بوائز انڈر18 اور مکس ڈبل کیٹگریز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حاجی امجد خان نے کہا کہ چیمپئن شپ خیبرپختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن اور پشاور ڈسٹرکٹ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہورہی ہے جس کا باضابطہ افتتاح نیشنل بنک آف پاکستان ریجنل منیجر محمد اطلس خان کرینگے ۔ چیمئن شپ میں ۔ چیمپئن شپ کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلی گئی ہیں اور مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں ایک سوال کے جواب میں امجد خان نے کہا کہ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر میاں افتخار حسین کی قیادت میں ملک بھر اور خصوصاًخیبر پختونخوامیں بیڈمنٹن کھیل کو ایک نئی زندگی مل گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ نچلی سطح پر بہترین کھلاڑی سامنے آنا شروع ہوگئی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے ۔