پشاورڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر

منگل 18 اگست 2015 16:34

پشاورڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں والی بال اور بیڈمنٹن مقابلے اختتام پذیرہوگئے ،والی بال کا ٹائٹل پشاور ریڈ جبکہ بیڈمنٹن میں محمد عثمان نے کامیابی حاصل کی ۔ مہمان خصوصی سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور محب الله خان ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ارباب اسد سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض مسعود کی خصوصی ہدایت پر جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر پشاور ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیاگیا جس میں والی بال اور بیڈمنٹن کے مقابلے شامل تھے ۔ والی بال کا فائنل پشاور ریڈ اور پشاور گرین کے درمیان کھیلاگیا جس میں پشاور ریڈ نے 25-11 اور25-17 سے کامیابی حاصل کی جبکہ بیڈمنٹن کا فائنل محمد عثمان اور عبید کے درمیان کھیلاگیا جس میں محمدعثمان نے 21-12,21-17 اور21-19 سے فتح حاصل کرکے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس موقع پر سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔