جشن آزادی کے سلسلے میں باڈی بلڈنگ پبلک شو کا انعقاد

منگل 18 اگست 2015 16:34

جشن آزادی کے سلسلے میں باڈی بلڈنگ پبلک شو کا انعقاد

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک کے تمام بڑے شہروں کی طرح پشاور میں بھی صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پرقیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں باڈی بلڈنگ پبلک شو کا انعقاد کیاگیاجس کے مہمان خصوصی خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر سہیل بن قیوم تھے جنہوں نے تمام شرکت کرنے والے تن سازوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری طارق پرویز، خیبرپختونخوا ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد شیراز، صوبائی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے پیٹرن الیاس آفریدی، صوبائی جوڈوایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہ فیصل سمیت مسٹر پاکستان احمد خان،کوچزحیدر علی ، اجمل خان ، جونیئر و سینئر مسٹر پشاور اور خیبرپخٰتونخوا کے تن سازوں نے خصوصی شرکت کی ۔