قومی بیس بال ٹیم کو جدید ٹریننگ فراہم کرنے کیلئے جاپانی کوچ ٹوما اروکا پاکستان پہنچ گئے

غیر ملکی کوچ کی تربیت سے ٹیم کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا،شوکت جاوید

منگل 18 اگست 2015 17:36

قومی بیس بال ٹیم کو جدید ٹریننگ فراہم کرنے کیلئے جاپانی کوچ ٹوما اروکا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) قومی بیس بال ٹیم کو جدید ٹریننگ فراہم کرنے کیلئے غیرملکی جاپانی کوچ ٹوما اروکا پاکستان پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے چیئرمین و سابق آئی جی پنجاب شوکت جاوید نے بتایا کہ ایشین بیس بال چیمپئن شپ کی تیاریوں کیلئے قومی بیس بال ٹیم کی تربیت کیلئے تجربہ کار ملکی کوچز کے علاوہ غیر ملکی جاپانی کوچ ٹوما کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں اور وہ ایک دو روز میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں ایشین بیس بال چیمپئن شپ کے لئے جاری تربیتی کیمپ میں کوچنگ کے فرائض سر انجام دینا شروع کردیں گے۔ `

متعلقہ عنوان :