پی اے سی میں اتفاق فاؤنڈری کا 56لاکھ روپے ٹیکس چوری کا انکشاف
ایف بی آر میں 2003ء میں مجموعی طور پر ایک ارب 85کروڑ ٹیکس چوری ہوئے
منگل 18 اگست 2015 17:38
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) میں انکشاف ہوا ہے کہ شریف خاندان کی ملکیت میں چلنے والی اتفاق فاؤنڈری نے 56لاکھ روپے کا ٹیکس فوری وصول کیا جائے جبکہ مجموعی طور پر ایف بی آر میں ایک ارب 85 کروڑ 60لاکھ کے ٹیکس چوری کی تفصیلات بھی پی اے سی میں پیش کردی گئی ہیں ۔ پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس نوید قمر کی صدارت میں ہوا جس میں ایف بی آر مالی سال 2003-04ء کے آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ۔
آڈٹ حکام نے بتایا کہ سیلز ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر ایک ارب دس کروڑ کے ٹیکس چوری کی گئی ہے اہم ڈیفالٹرز میں فرینڈز پاور ، سنٹرل ڈائس حافظ خالد ایک کروڑ ، ملک ویز ، اعوان ٹیکسٹائل ملز ، اتفاق فاؤنڈری ویغیرہ شامل ہیں ۔ پی اے سی کو بتایا گیا کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو قبضہ میں لینے کے باوجود انہیں نیلام نہیں کیا گیا جس سے قومی خزانہ کو چھ کروڑ کا نقصان ہوا ہے چیئرمین ایف بی آر نے یقین دلایا کہ ان گاڑیوں کو کاٹ کر اب ان کے سپیئر پارٹس نیلام کئے جائینگے ملک کے اندر بننے والی گاڑیوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے کر خزانہ کو سات کروڑ چالیس لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.