کرپشن کیس ؛نیب کراچی نے ملزم علی مراد ابڑو کو تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کرلیا

منگل 18 اگست 2015 17:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) قومی احتساب بیورو کراچی نے ملزم علی مراد ابڑو کو عبدالنعیم سومز اور دیگر کیخلاف جاری ایک تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کرلیا ۔ تحقیقات نیب سکھر میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیز کے مطابق کہا گیا ہے کہ ملزم ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ میں بطور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر تعینات تھا ملزم پر اپنی تعیناتی کے دوران سولہ ملین روپے کی رقم کے حکومتی فنڈز کے غلط استعمال کا الزام ہے ملزم کو مزید تحقیقات کیلئے نیب سکھر منتقل کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :