سعید اجمل نے برطانیہ میں کرکٹ اکیڈمی کھول لی

منگل 18 اگست 2015 18:24

سعید اجمل نے برطانیہ میں کرکٹ اکیڈمی کھول لی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) آف اسپنر سعید اجمل نے فیصل آباد کے بعد برطانیہ میں بھی اکیڈمی لانچ کردی، انگلینڈ میں افتتاحی تقریب میں اسٹار کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹاپ کلاس اسپنر سعید اجمل نے برطانیہ میں کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کردیا، انگلینڈ میں ہونے والی تقریب میں کامران اکمل، فواد عالم، رانا نوید الحسن سمیت کئی اسٹارز شریک ہوئے۔ اس سے پہلے سعید اجمل اکیڈمی فیصل آباد میں کام کررہی ہے، سعید اجمل کا کہنا ہے کہ اکیڈمی کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ عنوان :