توانائی منصوبوں میں تاخیر ،پاور پروکیورمنٹ ایجنسی کے قیام پر غور

منگل 18 اگست 2015 18:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) حکومت توانائی منصوبوں میں تاخیر کے خدشے کے پیش نظر پاور پروکیورمنٹ ایجنسی کے قیام پر غور کر رہی ہے، جو توانائی منصوبوں کی نگرانی کرے گی۔

(جاری ہے)

اکنامک افئیر ڈویڑن نے توانائی منصوبوں میں تاخیر کو روکنے کیلئے پاور پروکیورمینٹ ایجنسی قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے ، اس ضمن میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ایجنسی کے قیام میں خدمات دینے کی پیش کش بھی کی ہے،توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ایک سو پچیاسی منصوبوں پرکام جاری ہے جس کیلئے ستائیس ارب چھیاسی کروڑ ڈالر فراہم کئے گئے تھے تاہم فراہم کردہ رقم میں سے صرف نو ارب چودہ کروڑ ڈالر استعمال کئے جاسکے ہیں،دوسری جانب غیرملکی امداد کی مد میں پندرہ ارب پندرہ کروڑ ڈالر وصول ہوئے جس میں سے صرف تین ارب انسٹھ کروڑ ڈالر ہی استعمال ہوئے ہیں۔