جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کے خلاف باہمی ون ڈے میچوں میں پلڑا بھاری

منگل 18 اگست 2015 19:33

جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ کے خلاف باہمی ون ڈے میچوں میں پلڑا بھاری

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے باہمی ون ڈے میچز میں پروٹیز کا پلڑا بھاری ہے، پروٹیز کو کل 62 میچز میں سے 36 فتوحات حاصل جبکہ کیوی ٹیم 21 میں فتح یاب رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 1992ء سے 2015ء تک مجموعی طور پر 62 ایک روزہ میچز کھیلے گئے جس میں پروٹیز ٹیم چھائی رہی، جنوبی افریقہ نے 36 میچز میں کامیابیاں حاصل کیں جبکہ کیویز ٹیم 21 فتوحات حاصل کر سکی، پانچ میچز بے نتیجہ رہے، دونوں ٹیمیں پہلی بار 1992ء میں مدمقابل ہوئیں جس میں نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں سے فتح حاصل کی جبکہ آخری بار دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا رواں سال ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ہوا تھا جس میں کیویز نے 4 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔

متعلقہ عنوان :