ایتھلیٹکو بلباؤ نے سپینش سپر فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا

منگل 18 اگست 2015 19:33

ایتھلیٹکو بلباؤ نے سپینش سپر فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا

بارسلونا ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) ایتھلیٹک بلباؤ نے سپینش سپر فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں بارسلونا کو ایگریگیٹ سکور 5-1 گولز سے زیر کر کے 31 برس بعد پہلی ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیکنڈ لیگ میچ 1-1 گول برابری پر ختم ہوا تاہم فرسٹ لیگ میں 4-0 گول کی برتری کی بدولت ایتھلیٹک بلباؤ نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ایونٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے فائنل میں ایتھلیٹک بلباؤ اور بارسلونا کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے، سرتوڑ کوشش کے باوجود دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول سکور کرنے میں ناکام رہیں اور میچ 1-1 گول برابری پر ختم ہوا، میچ برابر بھی بلباؤ کے حق میں بہتر رہا اور اس نے بارسلونا کو ایگریگیٹ پوائنٹس پر 5-1 گولز سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔