متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ النہیان کی ایک ضعیف خاتون سے معافی، ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

muhammad ali محمد علی منگل 18 اگست 2015 19:47

متحدہ عرب امارات کے وزیر  شیخ النہیان کی ایک ضعیف خاتون سے معافی، ویڈیو ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) متحدہ عرب امارات کے ثقافت ، یوتھ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے وزیر شیخ النہیان بن مبارک النہیان کی جانب سے ایک ضعیف خاتون سے معافی مانگنے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے ثقافت ، یوتھ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ شیخ النہیان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں شیخ النہیان ہیلی کاپٹر میں اپنی آمد کے موقع پر ہیلی کاپٹر سے دھول اڑنے کے باعث تکلیف کا شکار ہونے والی ایک ضعیف خاتون سے معافی مانگ رہے ہیں۔ شیخ النہیان کے اس عمل کو عرب امارات کی عوام کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :