قصور واقعے کے ملزم تنزیل الرحمن کی 31اگست تک عبوری ضمانت منظور

منگل 18 اگست 2015 20:16

قصور واقعے کے ملزم تنزیل الرحمن کی 31اگست تک عبوری ضمانت منظور

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء)لاہور ہائیکورٹ نے قصور واقعے کے ملزم تنزیل الرحمن کی 31اگست تک عبوری ضمانت منظور کر لی ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

قصور واقعے کے مرکزی ملزم لاہور ہائیکورٹ کے معطل اہلکار تنزیل الرحمن کی درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا گیا کہ اس کا قصور واقعے سے کوئی تعلق نہیں ، اس کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا۔ میں عرصہ دراز سے لاہور میں رہائش پذیر ہوں لیکن پولیس نے جان بوجھ کر اسے مقدمے میں ملوث کیا۔ عدالت نے ملزم کی 31اگست تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے دو دو لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ۔