’میرے دن گنے جاچکے ‘،رشید گوڈیل نے چند پہلے انکشاف کردیا تھا

ہٹ لسٹ تیار ہو چکی ،پہلا نمبر میرا ہے ،دوسرا فاروق ستار کا ہو گا ،زخمی رہنماء کی چند دن قبل صحافیوں سے گفتگو

منگل 18 اگست 2015 20:28

’میرے دن گنے جاچکے ‘،رشید گوڈیل نے چند پہلے انکشاف کردیا تھا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل نے استعفوں والے دن خود انکشا ف کیا تھا کہ میرے دن بھی گنے جا چکے ہیں جلد مجھے بھی گولیاں مار کر ہلاک ہونے کی خبر میڈیا چلا رہا ہوگا ۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل نے استعفوں والے دن پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی کوششیں عروج پر ہیں اور ہماری ہٹ لسٹ تیار ہو چکی ہے جس میں پہلا نمبر میرا ہے اور پھر دوسرا فاروق ستار کا ہو گا اور ان کی بات سچ ثابت ہوئی جب وہ کراچی میں منگل کے روز شاپنگ سینٹر سے خریداری کر کے باہر آ رہے تھے تو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 گولیاں رشید گوڈیل اور باقی 5 گولیاں ڈرائیوراور گاڑی کو لگیں ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں رشید گوڈیل کا ڈرائیور متین جاں بحق ہو گیا جبکہ ان کی اہلیہ محفوظ رہی ۔ رشید گوڈیل کو چھ گولیاں سر ، سینے ، جبڑے سمیت دیگر حصوں میں لگی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی تمام گولیوں کو نکال لیا گیا جبکہ ان کو اب تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ رشید گوڈیل پر حملے کے فوری بعد انہیں طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔اس سلسلے میں فاروق ستار کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل پر حملہ مذکراتی عمل سبوتاژ کرنے کی ایک کوشش ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم کیا ایم کے کارکن پر حملہ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :