چین کے بارے میں معلومات، جو شاید آپ کو معلوم نہ ہوں

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 18 اگست 2015 21:42

چین کے بارے میں معلومات، جو شاید آپ کو معلوم نہ ہوں

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اگست۔2015ء)ہم آپ کو چین کے بارے میں کچھ عجیب و غریب معلومات دے رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ان میں سے بہت سی باتیں آپ کو معلوم نہ ہونگی۔
· چین میں بہت سےلوگ اپنے بچوں کے نام اولمپک جیسے بڑے کھیلوں کے نام پر رکھتے ہیں۔
· چین میں شادی شدہ جوڑوں کو بچے پیدا کرنے کے لیے فیملی پلاننگ کا سرٹیفیکیٹ لینا پڑتا ہے۔


· شام کے سات بجے تقریباً تمام چینی ایک ہی ٹی وی چینل دیکھ رہے ہوتے ہیں۔
· دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہونے کے باوجود چین میں ایک ہی ٹائم زون ہے۔ بی ایس ٹی یعنی بیجنگ سٹینڈرڈ ٹائم۔
· چین میں ہر سال کتوں کو مار کر کھانے کا تہوار منایا جاتا ہے۔
· چین کے کچھ لوگ انڈوں کو پیشاب میں ابال کر کھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

دس سال سے کم عمر کے بچوں کےپیشاب میں سارا دن انڈے کو ابالا جاتا ہے۔

اسے دوران خون کی دوا کے طو ر پر استعمال کیا جاتا ہے۔
· اسلام کے ساتھ ساتھ عیسائیت بھی چین میں تیزی سے بڑھتا ہوا مذہب ہے۔
· تمام چینی افراد کی چھٹیاں ایک ہی وقت میں ہوتی ہے۔ یہ چینی نئے سال کا موقع ہوتا ہے۔ 40 دن کے دوران 3 ارب 70 کروڑ افراد کہیں نا کہیں سفر کررہے ہوتے ہیں۔
· چین میں ٹریفک جام میں پھنسے افراد کو لیے بڑی اچھی سہولت موجود ہے۔

ٹریفک جام میں پھنسنے پر آپ کال کرتے ہیں تو دو لڑکے آپ کی مدد کو آ جاتے ہیں، ایک آپ کو اپنی موٹر سائیکل یا سائیکل پر گھر چھوڑ کر آئے گا اور دوسرا آپ سے چابی لے کر گاڑی کی سیٹ پر سکون سے بیٹھ جائے گا۔ ٹریفک جام ختم ہونے پر آپ کی مطلوبہ جگہ پر گاڑی پہنچا دی جائے گی۔ ظاہر ہے یہ سروس مفت نہیں۔
· چین میں بھی کھانے کی سبزیوں کو گٹرو ں یعنی سیوریج کا پانی دیا جاتا ہے۔


· چین میں 14 سال پہلے سے پلے سٹیشن اور ایکس باکس جیسی گیمزپر پابندی تھی۔ اس پابندی کو پچھلے سال ہی ہٹایا گیاہے۔
· چینی کسی بھی چیز کو کاپی کر کے پیسٹ کر سکتے ہیں۔ چاہے وہ موبائل ہو یا کوئی تھیم پارک۔ مصنوعات کی نقالی کرنے میں چینیوں سے زیادہ ماہر کوئی نہیں۔
· چین میں آج بھی ساڑھے تین کروڑ افراد غاروں میں رہتے ہیں۔


· چین میں شراب مزے لینے کےلیے ہی نہیں پی جاتی، بلکہ باس کے حکم پر بھی پینی پڑتی ہے، جب تک باس چاہے(یہ قانون نہیں عادت ہے)۔
· چین کے محقق پانڈا جیسا کاسٹیوم پہن کر جنگلوں میں رہتے ہیں تاکہ پانڈا کے برتاؤ پر تحقیق کر سکیں۔ برطانیہ میں ایک شخص نے بکریوں کے ساتھ بکری بن کر تین دن گذارے، چینی یہی کام پانڈوں کے ساتھ عرصے سے کر رہے ہیں۔


· چین میں کسی بھی خاتون کو حاملہ ہونے کے ایک ماہ بعد تک بیڈ ریسٹ لینا پڑتا ہے۔
· چین میں ایک تھیم پارک ایسا بھی ہے جس میں صرف بونے لوگ ہی ہوتے ہیں ۔ اس پارک میں 100 بونے پارک کا وزٹ کرنے والے افراد کو ایک ساتھ پرفارمنس دکھاتے ہیں۔اس پارک کا نام کنگڈم آف لٹل پیپل ہے۔
· چین میں ٹیلی کمیونی کیشن کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ قدیم ترین ٹیکنالوجی کو بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

چینی فوج 10 ہزار کبوتروں کو تربیت دینے کا کام کر رہی ہے۔کبوتروں کی یونٹ کو ریزور پیجن آرمی کا نام دیا ہے۔ یہ آرمی بیک اپ کے طور پر رکھی گئی ہے۔ اگر چین میں کمیونی کیشن کی کوئی جدید ٹیکنالوجی کام نہ کرے تو ریزور پیجن آرمی کام کرے گی۔
· دنیا میں سب سے زیادہ عجیب و غریب عمارتیں چین میں دیکھنے کو ملیں گی۔
· چین میں فلموں کی درجہ بندی کا کوئی نظام نہیں مگر سنسر شپ بہت سخت ہے۔