غریب کی زندگی بدل گئی۔دنیا کی سیر سے کمائی اور کمائی سے دنیا کی سیر

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 18 اگست 2015 21:42

غریب کی زندگی بدل گئی۔دنیا کی سیر سے کمائی اور کمائی سے دنیا کی سیر

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18اگست۔2015ء)ایک ٹائم وہ تھا جب جونی کو لگتا تھا کہ وہ ساری زندگی 9 سے 5 کی نوکری کرتے کرتے ختم ہوجائے گا مگر اس نے اپنا شوق پورا کرنے کے لیے نوکری چھوڑ دی۔ایک غریب آئرش گھرانے سے تعلق رکھنے والے جونی واڈ کو دنیا کی سیر کا شوق تھا۔شوق پورا کرنے کے لیے جونی نے دنیا کی سیر شروع کی اور ساتھ میں ایک بلاگ step4wardکے نام سے شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

جونی اس بلاگ پر اپنے دوروں کی تصاویر پوسٹ کرتا۔ جہاں کی سیر کرتا روداد اپنے بلاگ پر پوسٹ کر دیتا۔ رفتہ رفتہ اس کا بلاگ مشہور ہوتا گیا۔ اپنے بلاگ سے وہ اچھی خاصی کمائی کر چکا ہے۔ اتنی کمائی کے دنیا کےکونے کونے کی سیر کر لے۔ جونی واڈ اپنے بلاگ سے ایک ملین ڈالر کما چکا ہے یعنی 10 کروڑ روپے سے بھی زیادہ۔ جونی اب تک 152 ممالک کی سیر کر چکا ہے۔ اس کا ارادہ ہے کہ اُن ممالک کی سیر بھی کرے، جہاں وہ اب تک نہیں گیا۔