سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام ”ہیلتھ اینڈ فٹنس مینجمنٹ “ کے موضوع پر اکیسویں پروفیشنل ٹریننگ کورس کا آغاز
منگل 18 اگست 2015 22:04
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) سی ڈی اے ٹریننگ اکیڈمی کے زیر اہتمام ”ہیلتھ اینڈ فٹنس مینجمنٹ “ کے موضوع پر اکیسویں پروفیشنل ٹریننگ کورس کا آغاز کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوگیا۔ منگل کو شروع ہونے والے کورس میں سی ڈی اے کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی جن میں اسلام آباد ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور دیگر یونیورسٹیوں میں قائداعظم یونیورسٹی،فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، پرسٹن یونیورسٹی کے طلباء و طلبات کے علاوہ نیشنل یوتھ اسمبلی کے شرکاء نے بھی کورس میں حصہ لیا۔
پاکستان یوتھ اسمبلی کے صدر حنان علی عباسی نے کہا کہ ہم سی ڈی اے اور ثناء اللہ امان کے شکرگزار ہیں کہ وہ ایسے کورسز ابھرتی ہوئی یوتھ اور سرکاری ملازمین کے لئے مکمل طور پر فری اور بلاتفریق کروا رہے ہیں۔(جاری ہے)
اسسٹنٹ کمشنر حسن چیمہ نے بھی سی ڈی اے کی کاوششوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں اپنے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کی تعلیم و تربیت ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس سے ترقی کی منازل کو حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
چیئرمین سی ڈی اے اور ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی نے وقت کی مناسبت اور مستقبل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بہترین کورسز تشکیل دیئے ہیں جو تمام اداروں کی ضرورت ہیں جن سے استفادہ کر کے افسران اچھی سے اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کورس کے شرکاء مزید بہتر طریقے سے اپنے کام سرانجام دے سکیں گے۔ اس کورس کا مقصد سی ڈی اے کے ملازمین، افسران اور طلباء و طالبات کی ذہنی و جسمانی استعدادِ کار کو بڑھانا ہے۔ اس کورس کے معاون و انسٹرکٹر منصور حسین نے کورس کی اہمیت اور اس اہم پہلووٴں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے شرکاء کے رویہ، ان کی کام کی صلاحیتوں اورذہنی تناؤ میں واضح تبدیلی آئے گی۔ ٹریننگ اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ امان نے کہا کہ سی ڈی اے اکیڈمی دوبارہ فعال ہونے کے بعد 20 کورسز 4 لیکچر اور 2سیمینار کروا چکی ہے جس میں ایک انٹرنیشنل سیمینار بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکیڈمی ٹیچرز ٹریننگ اور کمیونٹی ٹریننگ پروگرام بھی آئندہ ہفتے سے شروع کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.