اسلام آباد میں خود رو جھاڑیوں، جنگلی گھاس اورخود رو پودوں کو تلف کرنے کیلئے سی ڈی اے کی خصوصی مہم جاری
منگل 18 اگست 2015 22:04
اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) سی ڈی اے کے انوائرنمنٹ ونگ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں خود رو جھاڑیوں، جنگلی گھاس اورخود رو پودوں کو تلف کرنے کیلئے خصوصی مہم جاری ہے جس میں انوائرنمنٹ ونگ کے اہل کار حصہ لے رہے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی ہدایت پر شروع کی جانے والی اس خصوصی مہم کے دوران مختلف رہائشی علاقوں کے علاوہ گرین بیلٹس اور بڑی شاہراہوں کے اردگرد بڑھی ہوئی گھاس اور جنگلی جھاڑیوں کو تلف کیا جا رہا ہے ۔
ممبر انوائرنمنٹ سید مصطفین کاظمی نے اس خصوصی مہم کے لیے اسلام آباد کے رہائشی علاقوں کے لیے انوائرنمنٹ ونگ کے افسران کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جبکہ سپروائزری سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے اس مہم کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔(جاری ہے)
اس خصوصی مہم سے مطلوبہ نتائج کے حصول کے لیے انوائرنمنٹ ونگ کے ٹرانسپورٹ سیکشن کو گاڑیوں اور دیگر آلات کی فراہمی کے لیے بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جبکہ سی ڈی اے کے دیگر شعبوں سے بھی معاونت کی جا رہی ہے۔
اس مہم کے دوران اسلام آباد کے نالوں کے اردگرد بھی جنگلی جھاڑیوں اور پودوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر انوائرنمنٹ ونگ نے اسلام آباد کے تمام بڑے پارکوں بشمول اسلام آباد کے رہائشی علاقوں میں موجود پارکوں کے اندر بھی گھاس کی کٹائی اور صفائی کی جا رہی ہے تاکہ ان پارکوں میں آنے والے شہریوں کو صحت افزاء تفریح مہیا کی جا سکے۔ اس خصوصی مہم کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں درختوں کی کانٹ چھانٹ بھی کی جا رہی ہے تاکہ ان درختوں کی افزائش زیادہ بہترطریقے سے ہو سکے۔ اس خصوصی مہم کی تکمیل کے بعد اسلام آباد کے تمام چوراہوں ، شاہراؤں اور ایونیو ز کی لینڈ سکیپنگ کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے جہاں خوبصورت پھولدار موسمی پودے لگائے جائیں گے۔ مہم کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کر کے باقاعدہ رپورٹ لینے کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہر کو صاف ستھرا اور ماحول دوست بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ نتائج حاصل کئے جا سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.