معروف امریکی بیٹ مین ٹریفک حادثے میں جاں بحق

muhammad ali محمد علی منگل 18 اگست 2015 22:27

معروف امریکی بیٹ مین ٹریفک حادثے میں جاں بحق
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) معروف امریکی بیٹ مین ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مشہور ہالی وڈ فلم بیٹ مین سے متاثر ہوکر بیٹ مین کا روپ دھارنے والا معروف امریکی شخص ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

51 سالہ لینی روبنسن نے بیٹ مین کے معروف کردار سے متاثر ہوکر گزشتہ کئی برس سے بیٹ مین کا روپ دھار رکھا تھا اور وہ اس روپ میں مختلف ہسپتالوں کا دورہ کرکے بیمار بچوں میں تحائف تقسیم کیا کرتے تھے۔ ان کے اس عمل کے باعث وہ پورے امریکا میں امریکی بیٹ مین کے نام سے شہرت حاصل کر چکے تھے۔ لینی روبنسن نے نہ صرف خود بیٹ مین کا روپ دھار رکھتے تھے بلکہ انہوں نے اپنی کار کو بھی بیٹ مین کی گاڑی کا ڈیزائن دے رکھا تھا۔