امریکی وزیرخارجہ کا نوازشریف کو فون،دہشتگردی کے حالیہ واقعہ پراظہارافسوس
پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کیلئے اپنا کرداراداکررہاہے،وزیراعظم
منگل 18 اگست 2015 22:27
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون پررابطہ کرکے اٹک میں ہونیوالے دہشتگردی کے دھماکے پراظہارافسوس اور دو طرفہ دلچسپی کے امور وعلاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاہے ،باخبرذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب کو سراہا اورپاکستان وافغانستان کے درمیان مفاہمت کی ضرورت پرزور دیا۔
وزیراعظم نوازشریف نے افغانستان میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ پاکستان مخلصانہ طورپر چاہتاہے کہ افغانستان میں پائیدا ر امن قائم ہو کیونکہ جب تک افغانستان میں امن قائم نہیں ہوتا پاکستان بھی متاثر ہوتارہے گا۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے اٹک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی جس میں صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ سمیت 21افراد شہید ہوئے جان کیری نے وزیراعظم کو دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں اپنے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کی طرف سے بھارت سے تعلقات معمول پرلانے اورتنازعات کے حل کیلئے کی گئی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے دو روز قبل افغان صدر اشرف غنی سے بھی ٹیلی فون پررابطہ کرکے علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاتھا اور امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق انہوں نے اس امر پر زور دیاتھا کہ پاکستان اورافغانستان ملکردہشتگردوں کی پناہ گاہیں ختم کریں اور ان کیخلاف موثرکارروائی کو یقینی بنائیں یہ رابطہ افغان صدرکی طرف سے پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کی موجودگی کے بارے میں لگائے گئے الزامات کے بعد کیاگیاتھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.