زمبابوے کے دوران ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا
سرفراز ستمبر میں حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے محمد حفیظ اور عمراکمل کو دورہ زمبابوے میں آرام دیئے جانے کا امکان پاکستان سپر لیگ کا انعقاد قطر میں ہونے کے امکانات ہیں ٗمتحدہ عرب امارات کو ابھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ٗ شہر یار خان سرتاج عزیز کا دورہ بھارت دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کیلئے اہمیت کا حامل ہے ٗمیڈیا سے گفتگو
منگل 18 اگست 2015 22:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کے دوران ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سرفراز ستمبر میں حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے جبکہ اس دورے میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اور عمراکمل کو دورہ زمبابوے میں آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔
ادھر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چھتیسویں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی سی بی چئیرمین شہریار خان نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد قطر میں ہونے کے امکانات ہیں تاہم متحدہ عرب امارات کو ابھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔شہریار خان نے کہا کہ پی ایس ایل کا انققاد آئندہ سال مئی میں ہونے کا امکان ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کا سیکورٹی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جسکے بعد ویمن اور انڈر نائیٹین سیزیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پاک- بھارت سیریز سے متعلق شہریار خان کا کہنا تھا کہ مشیر وزیراعظم برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز کا دورہ بھارت دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔شہریار خان کے مطابق اگر سرتاج عزیز برف پگھلانے میں کامیاب ہوگئے تو پاک ہندوستان سیریز کی راہ ہموار ہوجائے گی۔اس سے قبل گورننگ بورڈ کے اجلاس میں موجودہ فرسٹ کلاس کرکٹ کا سسٹم برقرار رکھے جانے کے ساتھ ساتھ دو ٹیسٹ کرکٹرز کی بطور ایڈوائزر چئیرمین پی سی بی گورننگ باڈی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بسمہ معروف نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی
-
خاتون مداح کے 3 سیکنڈ گلے لگنے پر ایرانی فٹبالر پر پابندی عائد
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.