بین الاقوامی معیار کا سپورٹس انفراسٹرکچررواں سال مکمل ہو جائے گا، عثمان انور

منگل 18 اگست 2015 22:45

بین الاقوامی معیار کا سپورٹس انفراسٹرکچررواں سال مکمل ہو جائے گا، ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کا سپورٹس انفراسٹرکچر رواں سال مکمل ہو جائے گا جس کے بعد انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول اور پنجاب یوتھ فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا، آئندہ ہونیوالے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے مقابلوں کا معیار بین الاقوامی سطح کا ہوگا، نوجوانوں کو گھر کے قریب سہولت فراہم کرنے اور تربیت کیلئے ہر ضلع میں اکیڈمیز بنائی جائیں گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پاکستان ٹیلی ویژن ہوم کے مارننگ شو ’’مارننگ ود جگن‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ سپورٹس ایک لانگ ٹرم انوسٹمنٹ ہے، میں نے خود تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس بھی کی ہے، صحت مند دماغ کیلئے صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے، نوجوانوں کیلئے سپورٹس ریفارمز کر رہے ہیں جس کے تحت نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر کھیلنے والے کھلاڑی نئے کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے جس سے سینئر کھلاڑیوں کا فنانشل مسئلہ بھی حل ہوگا اور نئے کھلاڑی انکے تجرے سے استعفادہ بھی کرسکیں گے، ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کوچز سے تربیت دلائیں گے، مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ سپورٹس سٹی اور سپورٹس یونیورسٹی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے کھلاڑی پلاننگ کے ساتھ کھیل سکیں گے، خواتین اور سپیشل اتھلیٹس پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں ان کیلئے بھی پلان بنایا ہے تاکہ ان کو بھی سپورٹس میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع مل سکے، سپیشل اتھلیٹس کو پنجاب یوتھ فیسٹیول میں شریک کیا جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی، اب قوم کے سامنے ہے کہ سپیشل اتھلیٹس سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز 2015ء میں میڈلز جیت کر آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے پہلی بار سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے اس میں کھلاڑیوں کو تسلسل کے ساتھ فنڈز ملیں گے، اس فنڈ سے سابق کھلاڑیوں کو بھی فنڈ دیئے جائیں گے۔

نوجوانوں کو سپورٹس کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ایک ہزار گراؤنڈز بنا رہے ہیں جس سے سپورٹس کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔