پی سی بی کے بورڈآف گورنرزکا اجلاس چیئرمین شہریارخان کی زیرصدارت ہوا

اجلاس میں پی ایس ایل کیلئے فائنل پلان ، ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ڈھانچے اورفرنچائزرزماڈل کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی بہت پرامیدہے کہ مزید ٹیمیں جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈکی تنظیمی حالت کومزیدبہتربنانے کیلئے مختلف تجاویزدیں‘شہریا رخان بھارتی بورڈ کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان ماحول سازگار ہوناچاہئے‘چیئرمین پی سی بی کااجلاس سے خطاب

منگل 18 اگست 2015 23:18

پی سی بی کے بورڈآف گورنرزکا اجلاس چیئرمین شہریارخان کی زیرصدارت ہوا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈکے بورڈآف گورنرزکی 37ویں اجلاس پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان کی زیرصدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں ہوا،اجلاس میں چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی نجم سیٹھی،واپڈاکے ظفرمحمود،چیئرمین کرکٹ کمیٹی شکیل احمدشیخ،گل زادہ(پشاورریجن)،منصورمسعودخان(یوبی ا یل )، پر فیسر اعجا ز ا حمد فا روقی(کراچی ریجن)،میجر(ر)نعیم گیلانی(راولپنڈی ریجن)،انجم لطیف(ایس این جی پی ایل)،اعجازاحمد(سیکرٹری آئی پی سی)،سبحان احمد(چیف آپریٹنگ آفیسرپی سی بی)اوربدرمنظورخان(سی ایف او)نے شرکت کی۔

گورنربورڈکی مینٹنگ کے آغازمیں کرنل(ر)شجاع خانزادہ شہیدکی یادمیں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔چیئرمین کرکٹ بورڈشہریارخان نے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں پیش رفت کے بارے میں بورڈآف گورنرزکوآگاہ کیاانہوں نے پاکستان میں کھیلنے کے لئے زیادہ ٹیموں کو مدعو کرنے کے حوالے سے مختلف کرکٹ بورڈز کے سربراہوں کے ساتھ بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا انہوں نے کہاکہ میں بہت پرا مید ہو ں کہ مزید ٹیمیں جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈکی تنظیمی حالت کومزیدبہتربنانے کے لئے ختلف تجاویزدیں۔چیئرمین ایگز یکٹوکمیٹی نجم سیٹھی نے پاکستان سپرلیگ کے متعلق پیش رفعت کے بارے میں بورڈآف گورنرزکوآگاہ کیا۔انہوں نے بتایاکہ پی ایس ایل کے لئے فائنل پلان اگلی میٹنگ میں پیش کیاجائے گااسکے علاوہ انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ڈھانچے اورفرنچائزرزماڈل کے بارے میں بھی آغاہ کیا۔

بورڈآف گورنرزکے ارکان نے پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ کے معیارکوبہتربنانے کے لئے پی سی بی کی کوششیوں کوسراہااورکہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے ماڈل کے تحت کھلاڑیوں کے معاوضوں اورملازمتوں کے مواقعوں میں مزیدبہتری آئے گی۔پی سی بی کے بورڈآف گورننرزنے اسٹریٹیجک پلان کوحتمی شکل دینے کے لئے ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی ۔کمیٹی کی صدارت ظفرمحمود(ممبربورڈآف گورنرزاورچیئرمین واپڈا)کریں گے۔

کمیٹی مختلف اسٹیک ہولڈرزسے مشاورک کے بعدآئندہ اجلاس میں اپنی شفارشات پیش کرے گی۔اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگورکرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیر مین شہریار خان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بھارت سے کرکٹ سیریز پر تفصیلی بات چیت ہوئی، بھارتی بورڈ کا مؤقف ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان ماحول سازگار ہوناچاہئے تاہم ہمارا موقف ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ مئی جب کہ ایونٹ کے قطر میں ہونے کے امکانات زیادہ ہیں تاہم اس کی تفصیلات ایک ہفتے کے اندر فراہم کردی جائے گی۔شہر یار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے والی غیر ملکی ٹیموں میں کوئی ٹیسٹ ملک شامل نہیں تاہم سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے بعد بنگلا دیش کی خواتین ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس کے لئے تمام سیکیورٹی اداروں کے سربراہان نے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

شہریار خان نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد آئندہ سال مئی میں ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کا سیکورٹی وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا جسکے بعد ویمن اور انڈر نائیٹین سیزیز کو حتمی شکل دی جائے گی۔پاک- بھارت سیریز سے متعلق شہریار خان کا کہنا تھا کہ مشیر وزیراعظم برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز کا دورہ ہندوستان دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔

شہریار خان کے مطابق اگر سرتاج عزیز برف پگھلانے میں کامیاب ہوگئے تو پاک ہندوستان سیریز کی راہ ہموار ہوجائے گی۔اس سے قبل گورننگ بورڈ کے اجلاس میں موجودہ فرسٹ کلاس کرکٹ کا سسٹم برقرار رکھے جانے کے ساتھ ساتھ دو ٹیسٹ کرکٹرز کی بطور ایڈوائزر چئیرمین پی سی بی گورننگ باڈی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔