نائجیریا ، شدت پسند تنظیم بوکوحرام کا گاؤں پر حملہ،150 افراد ہلاک ، درجنوں عسکریت پسند موٹرسائیکلوں اور کاروں پر سوار ہوکر گاؤں میں داخل ہوئے اوراندھا دھند فائرنگ کردی،واقعے میں کچھ دیہاتی گولیوں کا نشانہ بنے ، زیادہ تر افراد کی موت جان بچانے کیلئے قریبی دریا میں چھلانگیں مارنے اور ڈوب جانے کے نتیجے میں ہوئیں،حکام

بدھ 19 اگست 2015 00:05

نائجیریا ، شدت پسند تنظیم بوکوحرام کا گاؤں پر حملہ،150 افراد ہلاک ، درجنوں ..

ابوجا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 اگست۔2015ء)نائجیریا کے ایک گاوٴں پر شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے حملے میں150 افراد ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ نائجیریا کی شمالی ریاست یوب میں پیش آیا جہاں درجنوں عسکریت پسند موٹرسائیکلوں اور کاروں پر سوار ہوکر گاؤں میں داخل ہوئے اور دیہاتیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

اس واقعے میں کچھ دیہاتی عسکریت پسندوں کی گولیوں کا نشانہ بنے اور تاہم زیادہ تر افراد کی موت جان بچانے کے لیے قریبی دریا میں چھلانگیں مارنے اور ڈوب جانے کے نتیجے میں ہوئیں۔

مقامی افراد نے دریا میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے متعدد افراد کی لاشیں کئی کلومیٹر دور سے نکالیں ہیں۔واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے دہشتگردملک میں بم دھماکوں او ر ہزار وں افراد کے قتل عام میں ملوث ہیں اور گزشتہ سال سینکڑوں لڑکیوں کو بھی اغواء کرچکے ہیں۔ملک کے صدر نے مسلح افواج جو تین ماہ میں بوکو حرام کا صفایا کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔